کراچی: انمول پنکی کیخلاف 2 مقدمات کی تفتیش تاحال مکمل نہ ہوسکی

کراچی (نامہ نگار) ملزمہ انمول پنکی اور دیگر کے خلاف گارڈن تھانے میں درج منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے 2 مقدمات کی پولیس تفتیش تاحال مکمل نہ ہوسکی۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے حتمی چالان کیلئےمہلت کی استدعا کی، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہارِ برہمی کیا۔

عدالت نے عبوری چالان کو حتمی قرار دے کر کیس ٹرائل کیلئےسیشن عدالت بھیجتے ہوئے حکم دیا کہ تفتیشی افسر سیشن عدالت میں حتمی چالان پیش کریں۔

خیال رہے کہ گارڈن تھانے میں منشیات برآمدگی کے مقدمے میں انمول عرف پنکی، سہیل، ذیشان اور عاقب گرفتار ہیں، جبکہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ بھی درج ہے۔