کراچی: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید

کراچی(نامہ نگار)کراچی کے علاقے اورنگی ساڑھے گیارہ نمبر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے، جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شاہین فورس کے اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔