گوجرانوالہ: عوامی مقام پر رقص کی ویڈیو بنانے پر مقدمہ، خاتون اور نوجوان گرفتار

گوجرانوالہ(نامہ نگار)گوجرانوالہ میں عوامی مقام پر رقص کرنے اور ویڈیو بنانے کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون اور ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ ویڈیو عید کے روز نہر کے کنارے بنائی گئی تھی جس میں چند افراد رقص کرتے نظر آئے اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جن میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دو ملزمان تاحال مفرور ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ کارروائی عوامی مقامات پر مبینہ غیر اخلاقی حرکات کیخلاف کی گئی ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔