ایتھنز ( یونانی پولیس، غیر ملکی میڈیا)یونان کے جزیرے سیفنوس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں برطانوی میاں بیوی اور یونانی پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے برطانوی جوڑے کی کچھ عرصہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اور دونوں ہنی مون کیلئےسفر کر رہے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر نے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے مقام پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے انجن سے عجیب و غریب آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی فوری طور پر کوئی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

