8 ہزار مسلمانوں کے قتل کے مجرم بوسنیائی سرب جنرل راتکو ملادیچ چل بسے

دی ہیگ (خبر ایجنسی) بوسنیائی سرب جنرل راتکو ملادیچ اقوام متحدہ کے حراستی مرکز میں چل بسے۔ وہ 1992 سے 1995 تک جاری رہنے والی بوسنیا جنگ کے دوران نسل کشی کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق راتکو ملادیچ کو تقریباً 8 ہزار مسلمانوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔ ان پر مسلمانوں کو علاقے سے بے دخل کرنے کی مہم چلانے کا بھی الزام تھا۔

راتکو ملادیچ کو بوسنیا جنگ کے دوران ہونے والی نسل کشی اور دیگر جنگی جرائم کے مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی اور وہ اپنی عمر قید کی سزا اقوام متحدہ کے زیر انتظام حراستی مرکز میں گزار رہے تھے۔