آبنائے ہرمز سے ٹول ٹیکس کی پہلی رقم وصول، ایران کا دعویٰ

تہران (ایرانی میڈیا)ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے ٹول ٹیکس کی مد میں پہلی رقم وصول کر لی گئی ہے، جس کی تصدیق ایران کے مرکزی بینک نے بھی کر دی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ٹول ٹیکس کرپٹو کرنسی کے ذریعے وصول کیے جانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ادائیگی نقد رقم کی صورت میں کی گئی ہے۔اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے حاصل ہونے والی پہلی آمدنی مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔