اسحاق ڈار کی کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے مکہ دفاعی معاہدے سمیت اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد(نامہ نگار) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے مکہ دفاعی معاہدے سمیت اہم امور پر گفتگو کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور انیتا آنند کے درمیان علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران کی صورتحال میں حالیہ پیشرفت اور مشرقی یروشلم کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اس موقع پر یروشلم سے متعلق حالیہ وزارتی اجلاس کا حوالہ بھی دیا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کے حالیہ دورہ پاکستان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور انیتا آنند نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔