واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے زیادہ تر ہتھیار امریکا سے حاصل ہوتے ہیں اور ان کی قیمت امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے ادا کی گئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران اسرائیل کے دفاع کیلئےاستعمال ہونیوالے تقریباً دو تہائی ہتھیار امریکی صنعت نے تیار کیے، جن کی مالی لاگت امریکی عوام نے اپنے ٹیکسوں کے ذریعے برداشت کی۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ امریکی صدر کو موجودہ صورتحال کا بنیادی مسئلہ قرار دیتے ہیں، انہیں حقائق کو سمجھنا چاہیے اور زمینی حالات کا درست جائزہ لینا چاہیے۔امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ صرف تشدد اور فوجی طاقت کے استعمال سے کسی بھی ملک کے تمام قومی سلامتی کے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے، پائیدار امن اور استحکام کے لیے سفارتی اور سیاسی ذرائع بھی ناگزیر ہیں۔

