اسلام آباد (نامہ نگار)سابق پاکستانی وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سابق آسٹرین شہزادی سے شادی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آسٹریا کے آخری حکمران شہنشاہ کارل اول کی پڑپوتی سے شادی کرنے والے ہیں۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اس وقت آسٹریا میں موجود ہیں اور آسٹرین خاندان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب ویانا میں ہونے کا امکان ہے، جس میں عالمی سماجی شخصیات، اہم سیاسی رہنماؤں اور دیگر معروف شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنی منگنی سے متعلق خبروں کو ’’مبالغہ آمیز‘‘ قرار دیا ہے، تاہم انہوں نے براہِ راست اس دعوے کی تردید نہیں کی۔
دوسری جانب فریال تالپور کی جانب سے بھی مبینہ طور پر عندیہ دیا گیا ہے کہ اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق یہ اطلاعات تاحال غیر حتمی ہیں اور ان کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

