اسلام آباد کی کوئٹہ کو شکست، شاداب خان بہترین کھلاڑی قرار

اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز سکور کیے۔ کپتان سعود شکیل 42 اور حسن نواز 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ شامل حسین 21، خواجہ نافع 18 اور ٹام کرن نے 29 رنز سکور کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 184 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سمیر منہاس نے 82 اور شاداب خان نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 128 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی ہوئی۔اس کے علاوہ ڈیون کونوے نے 18 اور آندریس گوس نے 2 رنز بنائے۔ شاداب خان مین آف دی میچ قرار پاۓ