اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق اضافی پولیس نفری کے لیے رہائش کا انتظام ان سرکاری اسکولوں میں کیا جارہا ہے، جس کے باعث مذکورہ تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں فی الحال معطل رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں جبکہ اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی بھی معمول کے مطابق جاری ہے، تاہم مختلف راستوں کے اطراف کنٹینرز موجود ہیں۔
اسلام آباد آنے اور جانے والے کسی بھی راستے کو تاحال بند نہیں کیا گیا، جبکہ سیکیورٹی کے پیش نظر ریڈ زون کو سیل کردیا گیا ہے۔

