راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 7 وکٹوں پر 156 رنز بناۓ
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ٹارگٹ 3 وکٹوں پر پورا کر لیا، سمیر منہاس پلیئر آف دی میچ قرار
پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہمسایہ ٹیم پنڈیز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔میچ بارش کے باعث مقررہ ٹائم شام سات بجے کے بجاۓ سات بج کر چالیس منٹ پر شروع ہوا اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناۓ۔
راولپنڈیز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔اننگ کے دوسرے اوور میں ہی پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب 4 کے مجموعی اسکور پر اوپنر یاسر خان رچرڈ گلیسن کی گیند پر محمد فائق کے ہاتھوں 2 رنزبناکر کیچ آؤٹ ہو گۓ۔پھر چوتھے اوور میں دوسرے اوپنر محمد رضوان بھی وکٹ پر جم نہ سکے اور 15 کے مجموعی اسکور پر 2 رن بنا کر گلیسن کی گیند پر کلین بولڈ ہو کر پویلین کی طرف رخ کیا۔ان کے بعد کامران غلام نے اپنے جارحانہ سٹروکس کا آزادانہ استعمال کرتے ہوۓ راولپنڈیز کی لاج رکھتے ہوۓ 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے نصف سینچری سکور کی اور ٹیم کی طرف سے ٹاپ اسکورر رہے۔
ان کا ساتھ ڈیرل مچل نے دیا جو 19 رنز بنا کر پویلین سدھار گۓبعد میں ڈائن فوریسٹر نے اسلام آباد کے باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور ٹیم کے سکور کو مقابلے کی پوزیشن پر پہنچنا دیاانہوں نے 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے قیمتی 44 رنز بناۓ اور ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے رچرڈ گلیسن نے 21 رنز کے عوض دو وکٹیں،فہیم اشرف نے 22 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں، سلمان ارشاد کافی مہنگے ثابت ہوۓ انہوں نے 52 رنز دے کر دو وکٹیں لیں جبکہ عماد وسیم ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔راولپنڈیز نے 157 رنز کا ٹارگٹ دیا جو اسلام آباد یونائٹڈ نے اوپنر سمیر منہاس اور مارک چیمپ مین شاندار بیٹنگ کے باعث 15ویں اوورز میں حاصل کر ٹیم کو فتح دلا دی۔
اسلام آباد کے اوپنرز نے آغاز میں ہی جارجانہ انداز اختیار کر لیا سمیر احمد نے چوکوں چھکوں کی بارش کر دی جب چھٹے اوور میں ٹیم کامجموعی اسکور 58 رنز پر پہنچا تو ساتھی اوپنر ڈیون کانوے محمد عامر کی گیند کا شکار ہو گۓ اور کامران غلام کے ہاتھوں صرف 6 رنز بنا کرکیچ آؤٹ ہوۓ۔بعد میں سمیر منہاس نے ٹیم اسکور میں بھرپور اضافہ کا سلسلہ جاری رکھا لیکن 10ویں اوور میں ٹیم کے مجموعی سکور 92 رنز پر اسلام آباد کی قیمتی میچ وننگ وکٹ گر گئی جب سمیر منہاس 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے شاندار 70 رنز بنا کر جلات خان کی گیند پر ڈیرل مچل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔بعد میں محمد فائق بھی 19 رنز بنا کر رشاد حسین کی گیند پر ڈیرل مچل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گۓ۔
اگلے بیٹر مارک چیپمین نے کریز پر آتے ہی باؤلر کوچار گیندوں پر 3 چوکے اور ایک چھکا جڑ کر خطرے کی گھنٹی بجا دی اورٹیم کے اسکور کو ٹارگٹ کے قریب ترین کر دیا۔ مارک چیمپ مین نے سات گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز ناٹ آؤٹ بناۓ۔جبکہ حیدر علی 13رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔راولپنڈیز کی طرف سے محمد عامر،جلات حسین اور رشاد حسین ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے سمیر منہاس پلیئر آف دی میچ قرار پاۓ۔اسلام آباد نے اب تک چار میچز کھیلے دو جیتے ایک ہارا ایک واش آؤٹ ہوا 5 پوائنٹس جبکہ راولپنڈیز نے اب تک تین میچز کھیلے تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

