الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسلام آباد(الیکشن کمیشن، خبر ایجنسیاں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر ڈی لسٹ کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جماعت نے مقررہ مدت کے باوجود انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد نہیں کیا، جس پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اسے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کردیا گیا۔