اوسلو :میکسیکو کے یوم آزادی پر پاکستانی سفیر عاصم علی خان کی مبارکباد

اوسلو (نامہ نگار) پاکستان کے سفیر عاصم علی خان نے میکسیکو کی آزادی کی 216ویں سالگرہ کے موقع پر میکسیکو کے سفیر عمر فایاد مینیسس، اوسلو میں میکسیکو کے سفارتخانے اور میکسیکو کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں میکسیکو کے عوام کیلئےمسلسل امن، خوشحالی اور ترقی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔بیان میں پاکستان اور میکسیکو کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئےبھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔