لوزان ( انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے “فٹ فار دی فیوچر اولمپک گرانٹ” پروگرام کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اولمپکس میں شرکت کرنیوالے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار امریکی ڈالر کی گرانٹ فراہم کی جائیگی۔
آئی او سی کے مطابق گرانٹ حاصل کرنے کیلئےایتھلیٹس کو باقاعدہ درخواست جمع کرانا ہوگی، جس کے بعد مقررہ طریقہ کار کے مطابق درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔اولمپک تنظیم نے بتایا کہ اس پروگرام کیلئے ہر اولمپک ایونٹ کیلئے14 کروڑ امریکی ڈالر کا خصوصی فنڈ مختص کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی مالی معاونت کی جا سکے۔
آئی او سی نے اعلان کیا ہے کہ اس نئے پروگرام کا آغاز رواں سال منعقد ہونے والے ونٹر اولمپکس سے کیا جائے گا، جس کے بعد یہ سہولت اولمپکس میں شرکت کرنے والے اہل ایتھلیٹس کو فراہم کی جائے گی۔

