ایران جنگ: ٹرمپ انتظامیہ کی کانگریس سے 87 ارب ڈالر اضافی فنڈز کی درخواست

واشنگٹن (واشنگٹن پوسٹ، امریکی سینیٹ) ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع سے نمٹنے کے لیے امریکی کانگریس سے تقریباً 87 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کی درخواست کر دی۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے قانون سازوں کو خفیہ بریفنگ دینے کے بعد سینیٹ کمیٹی میں فنڈنگ کی درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کے ساتھ جاری فوجی کارروائیوں پر اب تک 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر مطلوبہ فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو یہ امریکا کی قومی سلامتی کیلئےبڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ ان کا مؤقف تھا کہ اس تنازع کا ذمہ دار امریکا نہیں بلکہ ایران ہے۔ادھر واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے لیے مختص امریکی فنڈز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔