ایران: حالیہ امریکی حملوں میں ایک خاتون سمیت 17 افراد شہید، 115 زخمی

تہران( ایرانی وزارتِ صحت)ایران کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ 7 اور 8 جولائی کو ہونے والے حالیہ امریکی حملوں میں ایک خاتون سمیت 17 افراد شہید جبکہ 115 افراد زخمی ہوئے۔

ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمان پور کے مطابق امریکی افواج نے 7 اور 8 جولائی کو ایران کے 6 شہروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 115 افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ شہداء میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو مختلف مقامی اسپتالوں میں منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے حملوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا مزید جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔