ایران نے عراقی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

تہران، بغداد (ایرانی میڈیا، عرب میڈیا) ایران نے عراق کی درخواست پر متعدد عراقی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی۔ایرانی میڈیا کے مطابق عراق نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کے دورۂ عراق کے دوران عراقی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزارنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد ایران نے کئی ٹینکروں کو گزرنے کی اجازت دے دی۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ کئی ماہ سے جاری جنگ ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت طاقت اور وقار کی پوزیشن میں ہے، اس لیے جنگ کا خاتمہ بہتر ہوگا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ڈاکٹروں سے ملاقات کے دوران مسعود پزشکیان نے کہا کہ پوری دنیا ایران کی فتح کو تسلیم کررہی ہے اور امریکا کی جانب سے اسکولوں، اسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی مذمت کی جارہی ہے۔