ایران کا ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت کیلئےنیا طریقۂ کار متعارف

تہران(پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی، ایرانی سرکاری ذرائع)ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کیلئے نیا طریقۂ کار متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت درخواست دینے والے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ایرانی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کے مطابق بحری جہازوں کو یہ سہولت حالیہ مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں فراہم کی جائے گی، جبکہ تمام درخواستوں پر مقررہ ضابطوں کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری ذرائع یا غیر مجاز چینلز کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا، جبکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے خواہش مند تمام بحری جہازوں کو اپنی ٹرانزٹ درخواست کم از کم اڑتالیس گھنٹے قبل جمع کرانا ہوگی۔

پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ آئندہ ساٹھ روز تک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائیگی، تاکہ نئے انتظامی طریقۂ کار کے تحت بحری آمدورفت کو آسان بنایا جا سکے۔