ایران کی اسٹاک مارکیٹ منگل سے دوبارہ کھولنے کا اعلان

تہران(ایرانی سرکاری میڈیا، سیکیورٹیز حکام)سٹاک مارکیٹ منگل سے دوبارہ کھول دی جائے گی۔ایرانی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج آرگنائزیشن کے ڈپٹی سپروائزر حامد یاری کے مطابق جنگی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا تاکہ سرمایہ کاروں کے اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بندش کا مقصد یہ بھی تھا کہ قیمتوں کے تعین کے لیے زیادہ شفاف اور مستحکم حالات فراہم کیے جا سکیں۔حکام کے مطابق مارکیٹ کی بحالی کے بعد مالی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہونے کی توقع ہے۔