ایشین ویمن نیٹ بال پلیٹ ڈویژن چیمپئن شپ: پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی

ہانگ کانگ(اسپورٹس ڈیسک) ایشین ویمن نیٹ بال پلیٹ ڈویژن چیمپئن شپ میں پاکستان ویمن ٹیم نے اپنی مہم کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے جاپان کو شکست دے دی۔

پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم نے جاپان کے خلاف شروع سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو کسی بھی مرحلے پر برتری حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا۔

پاکستان نے جاپان کو 34 کے مقابلے میں 58 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 10 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔