ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کا شیڈول جاری

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم ستمبر میں سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سیریز 2 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی جس میں ایک چار روزہ اور چار ایک روزہ میچ شامل ہیں۔

واحد چار روزہ میچ 2 سے 5 ستمبر تک آرنڈل میں کھیلا جائے گا۔ایک روزہ میچز 9، 12، 14 اور 16 ستمبر کو آرنڈل، گلڈفورڈ اور ورمزلے میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے دسمبر 2025 میں بھارت کو شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ جیتا تھا، جبکہ جنوری 2026 میں زمبابوے میں ہونے والی تین ملکی سیریز بھی اپنے نام کی تھی۔ٹیم نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 میں سے 3 میچز جیتے تھے۔