معروف گلوکار عاطف اسلم،علی عظمت،عارف لوہار، آئمہ بیگ،صابری سسٹرز
اپنی پرفارمنس سے موسیقی کا تڑکا لگائیں گے، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائیگا
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی
جائزہ لیا گیا ، تمام تر انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا گرینڈ فائنل آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ رنگا رنگ اختتامی تقریب کی گرینڈ تیاریاں جاری ہیں۔ معروف گلوکار عاطف اسلم،علی عظمت، عارف لوہار،آئمہ بیگ،صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گی۔ تقریب کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فائنل میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب کو حتمی شکل دی گئی۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام تر انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ میگا ایونٹ کے لئے ہر سطح پر بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
شائقین کرکٹ کی سہولت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔شائقین کرکٹ شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی سٹیڈیم پہنچیں۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل۔ متعلقہ ڈائریکٹرز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

