اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ سازش کیے جانے کا الزام عائد کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم نے توہینِ عدالت نہیں کی، میڈیکل بورڈ تشکیل ہی نہیں پایا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال لے جایا ہی نہیں گیا اور ان کے ساتھ سازش کی جا رہی ہے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں نہیں جانے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے دوبارہ حکم دیا ہے، اگر انہوں نے حکم نہ مانا تو عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ اسی طرح آگے بڑھنا ہے یا فیصلہ سڑکوں پر کرنا ہے۔

