مرسی سائیڈ (برطانوی میڈیا) برطانیہ کی کاؤنٹی مرسی سائیڈ کے علاقے بوٹل میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں خاتون اور 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں متاثر ہونے والے ایک شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گھر میں آگ صبح پونے چار بجے کے قریب لگی، اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر سروس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔پولیس اور فائر سروس نے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

