بریمپٹن(اشرف خان لودھی سے)بریمپٹن سپر لیگ کرکٹ نے اپنے 2026 سیزن کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جوآج 27 اپریل 2026 سے شروع ہورہاہےاور اس بار 22 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
2025 کے کامیاب سیزن کے بعد، جس میں رائل ٹائیگر کرکٹ کلب چیمپئن جبکہ ناصر الیون رنر اپ رہی تھی، لیگ نے ملک میں ایک مضبوط کمیونٹی کرکٹ پلیٹ فارم کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق لیگ کو وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی سطح کے معزز رہنماؤں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور شرکت حاصل رہی، جن میں شفقت علی، روبی سہوتا، سلمیٰ عطااللہ جان، امن دیپ سودھی، منیندر سدھو، سونیا سدھو، دیپک آنند، امرجوت سندھو، شیرف صباوی، پیٹرک براؤن، پال وِسنٹے، رووینا سانتوس، مائیکل پالیسچی، نوجیت کور برار اور ڈینس کینن شامل ہیں، جن کی موجودگی کینیڈا میں کرکٹ کے بڑھتے ہوئے فروغ کی عکاسی کرتی ہے۔
مزید برآں، کینیڈا سپر لیگ کے تحت ایک بڑا بین الاقوامی کرکٹ ایونٹ بھی منعقد کیا جائے گا جو 29 جون سے 3 اگست 2026 تک جاری رہے گا، جس میں کینیڈا اور امریکا کی تین، تین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
اسی دوران جی ٹی 20 کینیڈا ٹورنامنٹ 16 جولائی سے یکم اگست 2026 تک بریمپٹن میں کھیلا جائے گا، جس میں مسی ساگا اسکائی ہاکس ٹیم بھی شریک ہوگی جبکہ محمد شعیب کو ٹیم کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
بی ایس ایل سی انتظامیہ کے مطابق لیگ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت، کمیونٹی کی شمولیت، پیشہ ورانہ معیار کے مقابلے اور کرکٹ کو بین الاقوامی سطح تک فروغ دینا ہے۔

