کوئٹہ(آئی این پی، مقامی رپورٹس)بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد پہلے 170 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے والا پیٹرول اب 210 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران سے متصل سرحدی اور ساحلی ضلع گوادر سمیت دیگر علاقوں میں ایرانی پیٹرول کے نرخوں میں 30 سے 40 روپے فی لیٹر تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باعث سرحدی علاقوں میں ایندھن کی خریداری متاثر ہو رہی ہے جبکہ عوامی سطح پر بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔

