مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)معروف کمیونٹی رکن اور سابق اسٹوڈنٹ بریانی مسی ساگا کے مالک سلیم خواجہ کو اپنے دیوانی مقدمے میں اونٹاریو کی سپیریئر کورٹ آف جسٹس سے ریلیف مل گیا۔
سلیم خواجہ گزشتہ کچھ عرصے سے قانونی مشکلات کا سامنا کر رہے تھے، تاہم حال ہی میں انہوں نے بیرسٹر زوہیب رحمان کی خدمات حاصل کیں، جنہوں نے آج عدالت میں مقدمے کی مؤثر پیروی کرتے ہوئے اپنے موکل کیلئےسازگار نتیجہ حاصل کیا۔
کمیونٹی حلقوں نے بیرسٹر زوہیب رحمان کی کامیاب قانونی پیش رفت اور سلیم خواجہ کو ملنے والے ریلیف پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کیلئے نیک خواہشات اور مزید کامیابیوں کی دعا کی ہے۔

