بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

سیٹل( فیفا، غیر ملکی میڈیا)فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ مرحلے میں بیلجیئم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سینیگال کو 3 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں آغاز ہی سے دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور شائقین کو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

مقررہ وقت اور اضافی وقت کے پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں 2،2 گول سے برابر تھیں، تاہم بیلجیئم کے یوری ٹیلی مینس نے اضافی وقت میں پنالٹی پر گول کر کے ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔اس گول کے بعد سینیگال کی ٹیم واپسی نہ کر سکی اور بیلجیئم نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کر لی۔اس فتح کے ساتھ بیلجیئم نے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جہاں اسے مزید سخت مقابلے کا سامنا ہوگا۔