تہران:ایرانی ہیکر گروپ کا فجیرہ بندرگاہ پر سائبر حملے کا دعویٰ

تہران/ابوظبی ( ایرانی میڈیا، خلیجی رپورٹس)ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیکر گروپ “حندلہ” نے متحدہ عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ کیخلاف سائبر آپریشن کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس مبینہ سائبر آپریشن کے دوران شپنگ، مالیات اور انفراسٹرکچر سے متعلق 4 لاکھ 30 ہزار سے زائد خفیہ دستاویزات حاصل کی گئیں۔

ہیکر گروپ کا دعویٰ ہے کہ یہ دستاویزات فجیرہ کو نشانہ بنانے کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیوں میں استعمال کی گئیں۔گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ یو اے ای، امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعاون ان کی نگرانی میں ہے اور اس کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فجیرہ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے، جن کا تعلق بھارت سے بتایا گیا ہے۔