اسلام آباد (نامہ نگار) رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار کو 30 روز کے اندر سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔
نوٹس کے مطابق اسٹیٹ آفس نے 3 جولائی کو اسلام آباد میں واقع ان کے زیرِ استعمال سرکاری گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی تھی، جبکہ جسٹس بابر ستار کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے پشاور ہائی کورٹ تبادلہ بھی ہو چکا ہے۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ انہیں سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی جا رہی ہے، جس کا آغاز گھر کی الاٹمنٹ منسوخ ہونے کی تاریخ 3 جولائی سے تصور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تبادلے کے بعد جسٹس بابر ستار نے پشاور میں سرکاری رہائش گاہ حاصل نہیں کی تھی اور اسلام آباد کی سرکاری رہائش گاہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

