حارث رؤف ایک بار پھر لاہور کو لے ڈوبے، کراچی کنگز چار وکٹ سے کامیاب

پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو چا وکٹوں سے شکست دیدی۔ قذافی سٹیڈیم میں دن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندر کو ابتدا میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان کی پہلی وکٹ اننگ کے پہلے ہی اوور میں 3 کے مجموعی سکور گری جب فخرزمان 1 رن بنا کر معین علی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گۓ۔

دوسری وکٹ چوتھے اوور میں 28 کے اسکور پر گری جب محمد نعیم 13 رنز بنا کر میر حمزہ کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گۓ۔ان کے بعد عبداللہ شفیق نے ٹیم کے سکور کو سنبھالا دینے کی کوشش میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر حسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین کی راہ لی۔ان کے بعد حسیب اللہ اور پرویز حسین نے جارحانہ انداز اپناتے ہوۓ ٹیم کے سکور میں اضافہ کیا لیکن پرویز حسین 12 رنز اور حسیب اللہ نے 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گۓ۔کپتان شاہین آفریدی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگۓ یوں لاہور قلندر مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز کی طرف سےمیر حمزہ اور معین علی اور ایڈم زمپا لاہور قلندر کی بیٹنگ لائن کو فلاپ کرنے میں کامیاب رہے انہوں نے دو دو وکٹیں حاصل کیں حسن علی،سلمان آغا اور عباس آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔کراچی قلندر کو میچ جیتنے کیلۓ 129 رنز کا ٹارگٹ ملا جو اس نے 19.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

انہوں نے 131 رنز بناۓ۔کراچی کنگز کی اننگ کا آغاز مایوس کن تھا تیسرے ہی اوور میں دو وکٹیں گنوا لیں جب کپتان ڈیوڈ وارنر شاہین آفریدی کی گیند پر سکندر رضا کے ہاتھوں 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگۓ ان کے بعد اسی اوور میں ہی شاہین آفریدی نے اپنا دوسرا شکار کر لیا سلمان آغا کو صفر پر بولڈ کر دیا۔محمد وسیم اور معین علی میچ کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال میں ٹیم کے اسکور میں اضافہ کرتے رہے۔محمد وسیم نے جارحانہ انداز اپناۓ رکھا اسی دوران شاہین آفریدی کی گیند پر اسامہ میر کے ہاتھوں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گۓ انہوں نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے قیمتی 38 رنز بناۓ اور ٹیم کی طرف سے ٹاپ سکورر رہے۔

معین علی 18 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔سعد بیگ نے 19 رنز بناۓ۔خوشدل شاہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوۓ آخری اوور مین کراچی کنگز کو میچ جیتنے کیلۓ 14 رنز کی ضرورت تھی لاہور قلندر کی طرف سے بال ٹمپرنگ پر کراچی کنگز کو بال ٹمپرنگ پنلٹی کے 5 رنز مل گۓ اس طرح کراچی کنگز کو آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے جو انہوں نے 19.3 اوورز میں ہی حاصل کر لیۓ عباس آفریدی نے دو گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر 10 رنز ناٹ آؤٹ بناۓ اعظم خان نے 14 رنز ناٹ آؤٹ بناۓ۔

لاہور قلندر کی طرف سے کپتان شاہین آفریدی نے 4 اورز میں 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں،مستفیض الرحمن اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی کنگز نے یہ میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔ کراچی کنگز کے ایڈم زمپا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔