حیدر آباد کنگز مین نے بازی پلٹ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شیرازہ بکھیر دیا

نوجوان باؤلر حنین شاہ نے آخری اوور میں چھ رنز کا دفاع کرکے پہلی بار پی ایس ایل
کھیلنے والی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا جہاں پشاور زلمی سے اتوار کو مقابلہ ہوگا

پی ایس ایل میں پہلی بار شرکت کرنے والی حیدر آباد کنگز مین نے سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایلیمنیٹر اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

اسلام آباد یو نائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔حیدرآباد کنگزمین کا آغاذ مایوس کن تھا جب اوپنر معاز صداقت پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر بغیر کوئی رن بناۓ رچرڈ گلیسن کی گیند پر سلمان مرزا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گۓ۔ان کے بعد صائم ایوب اور کپتان مارنس لبوشن نے ٹیم کے مجموعی اسکور کو سہارا دیا۔جب اسکور دسویں اوورز میں 71 رنز پر پہنچا تو صائم ایوب نے حسب معمول اپنا ٹیمپرامنٹ لوز کرتے ہوۓ شارٹ کھیلی اور کرس گرین کی گیند پر مارک چیپ مین کے ہاتھوں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گۓ انہوں نے 7 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بناۓ۔

ان کے بعد کپتان مارنس لبوشن قدرے جم کر کھیل رہے تھے لیکن باؤلر کرس گلین کا شکار ہو گۓ اور 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنا کر پویلین سدھار گۓ۔ان کے فوری بعد گلین میکسویل 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگۓ۔ ان کے بعد عثمان خان اور کوشال پریرا جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوۓ ٹیم کے مجموعی اسکور کو فائٹنگ اسکور کی طرف لے گۓ۔ دونوں بیٹرز نے باؤلرز کی خوب درگت بنائی دونوں کے درمیان 101 رنز کی پارٹنر شپ رہی،عثمان خان نے 10 چوکوں کی مدد سے شاندار 61 رنز ناٹ آؤٹ بناۓ جبکہ کوشال پریرا نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 37 رنز ناٹ آؤٹ بناۓ۔

حیدر آباد کنگز مین نے مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر عثمان خان نے حیدرآباد کنگز مین نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بناۓ۔اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے پی ایس ایل میں سب سے مہنگے خریدے گۓفہیم اشرف مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوۓ انہوں نے43 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی جبکہ عماد وسیم نےدو اور کرس گرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔یوں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 187 رنز کا ٹارگٹ ملا جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 184 رنز بنا سکی۔

اسلام آباد کی بیٹنگ کا آغاذ بھی مایوس کن تھا جب اوپنر سمیر منہاس کھیل کے دوسرے اوور میں عاکف جاوید کی گیند پر کپتان مارنس لبوشن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگے ان کے کھاتے میں صرف ایک چھکا ہی رہا۔ان کے بعد محسن ریاض کھیلنے آۓ آتے ہی ایک چوکا لگایا اور پھر تیسرے اوور میں محمد علی کی گیند پر عرفان نیازی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گۓ جس سے ٹیم کافی دباؤ میں آ گئی۔اوپنر ڈیون کونوے نے ٹیم کو دباؤ سے نکالنے کی کوشش میں قدرے کامیاب رہے لیکن اسپنر صائم ایوب کی گیند کو ریورس شارٹ کھیلنے کے چکر میں ایل بی ڈبلیو ہو گۓ کونوے نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بناۓ۔

ان کے بعد اسکور میں صرف 11 رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ کپتان شاداب خان 22 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر فیلڈر عرفان نیازی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین چلے گۓ۔حیدر علی اور مارک چیمپ مین نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوۓ ٹیم کے اسکور کو ٹارگٹ کی طرف لیجانے میں گامزن تھے کہ اس دوران حیدر علی قیمتی31 رنز بنا کر محمد علی کی گیند پر میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوۓ ان کی اننگ میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔کوشال پریرا وننگ ٹارگٹ اسکور کی طرف تیزی سے گامزن تھے کہ 18ویں اوور میں مارک چیمپ مین 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر پویلین لوٹ گۓ۔

ان کے بعد فہیم اشرف اور کرس گرین جارحانہ انداز اپناتے ٹارگٹ کے مزید قریب ہو گۓ اس موقع پر فہیم اشرف باؤنڈری لگانے کے چکر میں حنین شاہ کی گیند پر حسان کے ہاتھوں 19 رنز بنا کرآؤٹ ہوۓ۔ اسلام آباد کو میچ جیتنے کیلۓ آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے لیکن حنین شاہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 4 رنز نہیں بننے دیۓ۔کرس گرین 21 رنز اور عماد وسیم ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 7 وکٹوں پر مقررہ 20 اوورز میں 184 رنز بنا سکی۔حیدر آباد کی طرف سے حنین شاہ اور محمد علی نت دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عاکف جاوید ،حسان علی،اور صائم ایوب ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ حیدر آباد کے حنین شاہ پلیئر آف دی میچ قرار پاۓ۔