دبئی میں ویمنز ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی، تمام ٹیموں کی کپتانوں کی شرکت

دبئی (ایجنسیاں) ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی دبئی میں ہونے والی تقریب میں کردی گئی، جس میں ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی۔

ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ہانگ کانگ اور میزبان متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ایونٹ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز کل تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے میچ سے ہوگا۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ویمنز ایشیا کپ کا فائنل 13 ستمبر بروز اتوار دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔