ڈھاکا/نئی دہلی (برطانوی خبر ایجنسی)بنگلادیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ وہ اپنی جماعت کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ رضاکارانہ طور پر دسمبر کے قریب وطن واپس آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی کو ٹیلی فونک انٹرویو میں شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ بنگلادیش واپسی پر انہیں گرفتار یا حتیٰ کہ قتل بھی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر موت آنی ہے تو میں چاہتی ہوں کہ وہ میری اپنی سرزمین پر آئے۔” ان کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر وہ عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
شیخ حسینہ واجد نے مزید کہا کہ جلاوطنی سے واپسی کے منصوبے کے حوالے سے ڈھاکا حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جبکہ ان کی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کو شدید دباؤ اور جبر کا سامنا ہے۔دوسری جانب بنگلادیشی حکومت کے ترجمان نے شیخ حسینہ واجد کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

