تہران(ایرانی ایوانِ صدر، خبر ایجنسیاں) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جس یادداشت پر دستخط کیے گئے، وہ شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ یادداشت مستقبل میں ایران کی خارجہ پالیسی کی بنیاد بنے گی اور اس پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے دشمن کو اس کے وعدوں کا پابند بنانا ہوگا۔مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ اس یادداشت پر عمل درآمد سے ایران، خطے اور اتحادی ممالک کی سلامتی مزید مضبوط ہوگی۔

