دوسری شادی کیلئےوالد نے اسلام قبول کیا تھا: پوجا بھٹ کا انکشاف

ممبئی (انڈین میڈیا، یوٹیوب انٹرویو)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد، نامور فلم ساز مہیش بھٹ نے اداکارہ سونی رازدان سے دوسری شادی کے لیے اسلام قبول کیا تھا۔

ایک یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے کہا کہ وہ اپنے والد کے فیصلوں کا احترام کرتی ہیں اور ان کے نزدیک سچائی اور ذمے داری کسی بھی رشتے کی بنیاد ہوتی ہے۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا ایک ایسا باپ بہتر ہے جو اپنی محبت کو سب کے سامنے تسلیم کرے یا وہ شخص جو خفیہ تعلقات رکھے اور دوہری زندگی گزارے۔

پوجا بھٹ کے مطابق اگرچہ مہیش بھٹ نے سونی رازدان کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا، تاہم انہوں نے ان کی والدہ سے مکمل طور پر تعلق ختم نہیں کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ 1986 میں دوسری شادی کے لیے مہیش بھٹ نے اسلام قبول کیا تاکہ انہیں اپنی پہلی بیوی کو طلاق نہ دینی پڑے۔