دکی (نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشت گردوں نے سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے 18 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دکی کے علاقے نانا صاحب زیارت میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی گارڈ شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔حملے کے بعد دہشت گرد کیمپ میں مقیم 18 محنت کش مزدوروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔سیکیورٹی فورسز نے مغوی مزدوروں کی بازیابی اور دہشت گردوں کی تلاش کیلئےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

