ماسکو (ایجنسیاں)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے منصفانہ اور متوازن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحران کے خاتمے کیلئے تمام متعلقہ فریقوں کے مفادات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔
ایک بیان میں سرگئی لاوروف نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں صرف امریکا اور ایران ہی نہیں بلکہ خطے کے پڑوسی ممالک اور دیگر متعلقہ فریقوں کے مفادات کا بھی تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے، کیونکہ موجودہ کشیدگی کے اثرات کئی ممالک اور عالمی معیشت پر مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے حوالے سے ایران اور روس کا مؤقف یکساں ہے اور اس بحران کا سفارتی حل تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

