زیورخ( فیفا، بین الاقوامی میڈیا)بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کی اپیل کمیٹی نے امریکی فٹبالر فولارن بیلاگن کی معطلی ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف رائل بیلجیئن فٹ بال ایسوسی ایشن کی اپیل مسترد کر دی۔
فیفا کے مطابق اپیل کمیٹی نے رائل بیلجیئن فٹ بال ایسوسی ایشن کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
اس فیصلے کے بعد فولارن بیلاگن کی امریکا کی جانب سے میچ کھیلنے کی اہلیت برقرار رہے گی، جبکہ بیلجیم فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے اٹھائے گئے قانونی اعتراضات قبول نہیں کیے گئے۔

