کوئٹہ (آئی ایس پی آر) بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی، جس کے دوران 9 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

