سعودی عرب میں حوثیوں کے 2 بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرونز تباہ

ریاض (خبر ایجنسیاں) سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کردیے۔

اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں کی طرف داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ خمیس مشیط کے اوپر ایک بیلسٹک میزائل جبکہ جازان کے اوپر دوسرا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، جبکہ 4 ڈرونز کو بھی خمیس مشیط کے اوپر تباہ کیا گیا۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کیے جانے کے بعد ان کا ملبہ خمیس مشیط کے رہائشی علاقوں میں گرا، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔