سعید انور، وسیم اکرم اور فخرِ عالم کی حج کے موقع پر لی گئی تصاویر وائرل

مکہ مکرمہ(سپورٹس ڈیسک،سوشل میڈیا)سابق پاکستانی کرکٹر سعید انور کی حج کے موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

سعید انور گزشتہ کئی برسوں سے تبلیغی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں اور عمومی طور پر میڈیا اور عوامی تقریبات سے دور رہتے ہیں، اسی لیے ان کی نئی تصاویر کم ہی منظرِ عام پر آتی ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں سابق قومی کپتان وسیم اکرم، سابق کپتان مصباح الحق اور گلوکار و میزبان فخرِ عالم بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخرِ عالم ایک ساتھ فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔یہ تصاویر فخرِ عالم کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔