کراچی (نامہ نگار) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت پنشن اور طبی اخراجات کی واپسی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری سروسز، سیکریٹری صحت اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں یکم جنوری 2027 سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے روز ہی پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے مربوط نظام تشکیل دیا جائے۔

