لندن (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے 8 ستمبر کو پاکستان روانہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے برطانیہ کے دورے کے بعد دو روز کیلئے فرانس جانا تھا، تاہم انہوں نے فرانس کا نجی دورہ منسوخ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری اب منگل کو لندن کے لوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

