صوبائی حکومت نے بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 50 بسیں خرید لیں

پشاور (نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کیلئےمزید 50 بسیں خرید لی ہیں۔ٹرانس پشاور کے اعلامیے کے مطابق 50 بسیں 2 ارب 14 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی ہیں، جبکہ کمپنی نے 2 بسیں تحفے کے طور پر بھی دی ہیں۔

ٹرانس پشاور کے مطابق تمام نئی بسیں پہنچنے کے بعد بی آر ٹی پشاور کی بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہوجائے گی۔ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی کی موجودہ 244 بسوں میں سے 5 بسیں خواتین کے لیے مختص ہیں۔