عمان میں حوثی ترجمان اور سعودی وفد کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلۂ خیال

مسقط ( الجزیرہ، قطری ٹی وی) یمن کی حوثی تنظیم انصار اللّٰہ کے ذرائع کے مطابق تنظیم کے ترجمان محمد عبدالسلام نے عمان میں سعودی وفد سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔حوثی ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور ممکنہ پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔

قطری ٹی وی کے مطابق یمن کیلئے اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی اور عمانی حکام نے دونوں فریقوں پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ، سعودی عرب اور انصار اللّٰہ کے بعض عہدے دار بھی عمان میں موجود ہیں، جہاں مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔