عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جیل سے الشفاء آئی اسپتال منتقل

راولپنڈی (مقامی میڈیا، جیل حکام)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت جیل سے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اُن کی آنکھ کا فالو اپ طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری 17 اپریل کو اسی اسپتال میں کی گئی تھی، جبکہ اس سے قبل اُن کا معائنہ جیل میں ہی جاری تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کی تکمیل کے بعد بشریٰ بی بی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔