عیشل عدنان کی شاندار کامیابی، میٹرک میں 1155 نمبر، سکول میں پہلی پوزیشن

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحان 2026ء کے نتائج میں میم سکول جوہر ٹاؤن لاہور کی ہونہار طالبہ عیشل عدنان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1200 میں سے 1155 نمبر حاصل کرکے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

عیشل عدنان نے لاہور بورڈ کے امتحانات میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی اس کامیابی پر اساتذہ اور والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

عیشل عدنان کی کامیابی ان کی انتھک محنت، مستقل مزاجی اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہے۔امید ظاہر کی گئی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی شاندار تعلیمی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گی۔

عیشل عدنان کی اس نمایاں کامیابی کو دیگر طلبہ کیلئےحوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ محنت، لگن اور نظم و ضبط ہی کامیابی کی اصل بنیاد ہیں۔عیشل عدنان نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کی انتھک محنت اور رہنمائی کو قرار دیا۔