زیورخ ( فیفا، رائٹرز) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی جانب سے ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کے صدر کلاڈیو تاپیا کو بھیجا گیا مبارکباد کا خط منظرعام پر آگیا۔
خط میں جیانی انفینٹینو نے 19 جولائی 2026 کو اسپین کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کا حوالہ دیتے ہوئے ارجنٹینا کو فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سلور میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے لکھا کہ ارجنٹینا کی شاندار کارکردگی نے ٹورنامنٹ کو یادگار بنایا، جبکہ کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی کی محنت، پیشہ ورانہ انداز اور کھیل سے وابستگی اس کامیابی کی بنیاد ہے۔
یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد اسپین اور ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کی باضابطہ تحقیقات کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اختتام پر تمغہ جیتنے والی ٹیموں کو فیفا کی جانب سے مبارکباد کے خطوط بھیجنا ایک روایتی عمل ہے۔

